Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹیٹ بینک کا اسلامک اور ڈیجیٹل بینکنگ تبدیلی کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹیٹ بینک کا اسلامک اور ڈیجیٹل بینکنگ تبدیلی کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور

کراچی:اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے سینئر نمائندوں نے اسلامی اور ڈیجیٹل بینکاری کی تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ریگولیٹرز، بینکوں اور ٹیکنالوجی پارٹنرز کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ اور Azentio Software کے زیر اہتمام خصوصی فورم پاکستان میں نیکسٹ جن اسلامی بینکنگ2025 سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسلامی فنانس پالیسی ڈپارٹمنٹ اسٹیٹ بینک ڈاکٹر زاہد الرحمٰن کھوکھر نے کہا کہ پاکستان بھر کے مالیاتی ادارے اپنے آپریشنز کو جدید بنانے ، بدلتی ریگولیٹری ضروریات کو پورا کرنے اور اسلامی بینکنگ کی ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو فروغ دیں تاکہ زیادہ شمولیتی اور پائیدار مالیاتی نظام تشکیل دیا جا سکے ۔ہارون تبریز، پرنسپل ایڈوائزر، اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز نے پاکستان کے بینکاری کے شعبے کو عالمی شرعی طریقوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے معیار سازی اور صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا۔ رضوان عطا، صدر و سی ای او بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے وسیع پیمانے پر شریعت کے مطابق بینکاری ماڈلز کے نفاذ میں درپیش اسٹریٹجک چیلنجز اور ان کے عملی حل پر روشنی ڈالی۔ احمد علی صدیقی، گروپ ہیڈ اور سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ۔ کنزیومر فنانس، میزان بینک لمیٹڈ نے میزان بینک کے روایتی بینکاری نظام سے اسلامی بینکاری میں کامیاب تبدیلی کے تجربات اور اہم نکات شرکاء کے ساتھ شیئر کیے ۔ٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او عبدالحسیب نے کہا کہ آج کی نشست نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ بینکاری شعبے کی ترقی کا انحصار مقابلے پر نہیں بلکہ تعاون پر ہے ۔پینل ڈسکشن میں ملک کے ممتاز ماہرین اسلامی مالیات نے شرکت کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *