Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا سے واپس آنے والی بلٹ پروف گاڑیاں کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا سے واپس آنے والی بلٹ پروف گاڑیاں کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔وزرات داخلہ کےذرائع کے مطابق پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں دینےکا فیصلہ وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں ہواتھا، اجلاس میں فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس حکام نےوزیرداخلہ کو صوبےمیں افسران کو درپیش خطرات سےآگاہ کیا تھا۔ذرائع نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس نےوزیرداخلہ سےبلٹ پروف گاڑیوں کا مطالبہ کیا تھا، فیڈرل کانسٹیبلری کو جنوبی اضلاع کیلئے10 بلٹ پروف گاڑیاں درکار ہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی نےفیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس کوگاڑیاں دینےکی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کےپی پولیس کو3 بلٹ پروف گاڑیاں جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری کو2 گاڑیاں ملنی تھیں، یہ بھی یاد رہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو10 ماہ قبل بھی 3 بلٹ پروف گاڑیاں مل چکی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *