Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکا کا خراج تحسین – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکا کا خراج تحسین

اسلام آباد: پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔محض 48 گھنٹوں میں پاکستان نیوی نے دو مشتبہ کشتیوں سے دو ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین برآمد کی جن کی مجموعی مالیت 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منشیات کو جہاز پر واپس لا کر ان کے تجزیے اور تصدیق کے بعد ضائع کر دیا گیا، جن کشتیوں کو روکا گیا وہ ’بغیر قومی شناخت‘ تھیں، یعنی ان پر کسی ملک کا پرچم نہیں تھا اور یہ واضح نہیں کہ وہ کہاں سے آئی تھیں۔سعودی رائل نیوی کے کمانڈر فہد الجوید نے بھی اس کامیاب کارروائی کو عالمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ سی ایم ایف کی جانب سے منشیات کی سب سے کامیاب کارروائیوں میں سے ایک ہے، اس کارروائی کی کامیابی بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *