Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہر ڈویژن کو صوبہ بنانے سے انتظامی اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہر ڈویژن کو صوبہ بنانے سے انتظامی اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود

لاہور: چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ ہر ڈویژن کو صوبہ بنا دیا جائے تو پاکستان میں 33 صوبے بنیں گے، ہر ڈویژن میں پہلے ہی پوری گورنمنٹ موجود ہے، اخراجات کم ہو جائیں گے اور گورننس بہتر ہوگی۔یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور میں ایپ سپ کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار “2030 کا پاکستان: چیلنجز، امکانات اور نئی راہیں” سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ تمام ممالک میں وفاقی، صوبائی اور لوکل لیول پر گورننس بنتی ہے، ہمیں پاکستان میں بدقسمتی سے لوکل گورنمنٹ بہت کم دیکھنے کو ملی، ملک میں جب بھی جمہوریت آتی ہے لوکل گورنمنٹ ختم کر دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بات کرتےہیں صوبے کس طرح بننے چاہئیں اور ان کی باؤنڈریز کیا ہوں گی، ہم کہتے ہیں آپ ہر ڈویژن کو صوبہ بنادیں، ہر ڈویژن کو صوبہ بنادیا جائےتو پاکستان میں 33صوبے بنیں گے، ہر ڈویژن کی باؤنڈریز پہلے سے موجود ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *