راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 خوارج مارے گئے۔پنجاب فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستانی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران، اپنے دستوں نے خوارج کے مقامات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد8 ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا۔
ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 خوارج جہنم واصل

Leave a Reply