Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک میں ترقی صرف مڈل مین کی ہو رہی، ہمیں حق چھیننا پڑے گا: حافظ نعیم الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک میں ترقی صرف مڈل مین کی ہو رہی، ہمیں حق چھیننا پڑے گا: حافظ نعیم الرحمان

نوشہرہ ورکاں : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی صرف مڈل مین کی ہو رہی ہے، ہمیں اپنا حق چھیننا پڑے گا۔پنجاب کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں ’کسان بچاؤ پاکستان بچاؤ ‘کارواں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ نے ظلم کے اس دور میں یہ پنڈال سجایا۔اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ جماعت ہے جسے اپنی اولاد کے لیے کچھ نہیں چاہیے، یہ احتجاجی مارچ بستی بستی سے ہوتا ہوا یہاں پہنچا ہے، زراعت کا شعبہ حکومت کی نالائقیوں کا شکار ہو چکا ہے، کسان نے گزشتہ سال اپنی گندم اونے پونے دواموں فروخت کی ۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھوٹے چھوٹے کسان ہیں بڑے زمین دار کم ہیں، عوام کے لیے گندم مہنگی کر دی گئی، کسان سے 2000 روپے میں خریدی پیسے کون کھا رہا ہے، پاکستان میں زرعی شعبہ ترقی کر رہا تھا جسے پنجاب حکومت نے تباہ کردیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مریم نواز ترقی کہاں ہو رہی ہے ؟ ترقی صرف مڈل مین کی ہو رہی ہے، ہمیں اپنا حق چھیننا پڑے گااور جماعت اسلامی آپ کے شانہ بشانہ ہے ،مینار پاکستان سے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ 25 ہزار سکول حکومت نے پرائیویٹ کر دیے ہیں، جوکسانوں کے لیے ظلم ہے، ہمارے بچوں کو بھی ایسے پڑھایا جائے جس طرح امیروں کے بچوں کو پڑھایا جاتا ہے ، ایک ملک میں ایک تعلیم کا نظام ہو گا دو نہیں ہونے چاہئیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لا الہ الااللہ کے نام پر ملک بنایا ہے جس کا مطلب عدل کا نظام ہے، اس تحریک میں ہمارے ساتھ چلیں اللہ نے عوام کو بڑی طاقت دی ہے، کیا کچہری اور تھانوں میں آپ کو انصاف ملتا ہے؟حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اگر آپ کی زمین پر قبضہ کر لے تو کیا آپ کو وہ زمین ملے گی، ہمارے ملک میں جو نظام چل رہا ہے یہ ظلم کا نظام ہے اسے بدلنا پڑے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *