اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرادی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے آج راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی 20 میچ میں قومی کھلاڑی پنک جرسی پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم PINKtober میں حصہ لیں گے۔ امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی پنک ربن پہن کر اس مہم کی حمایت کریں گے ۔پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید نے کہاکہ ہم کرکٹ کی مقبولیت کو معاشرتی آگاہی کیلئے استعمال کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے ۔میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس پر بھی پنک برانڈنگ ہوگی جبکہ میدان کے اطراف اس حوالے سے آگاہی پیغامات دکھائے جائیں گے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ پی سی بی نے کسی بین الاقوامی میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کو شامل کیا ہے ۔ اس سے قبل “پنک ڈے ” ایونٹس صرف پی ایس ایل کے دوران منعقد کیے جاتے تھے ۔
بریسٹ کینسر آگاہی مہم ، قومی ٹیم کی پنک جرسی متعارف

Leave a Reply