راولپنڈی:سی پی او سید خالد ہمدانی نے سنی تحریک کے علمائے کرام سے امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے میٹنگ کی ۔علمائے کرام میں سنی تحریک شمالی پنجاب کے صدر طاہر اقبال چشتی، حافظ مظہر اقبال رضوی، علامہ محمد نسیم صدیقی، قاری بشیر احمد و دیگر علما ئے کرام شامل تھے ، اس موقع پر امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔ علمائے کرام نے امن وامان کے قیام کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متفقہ فیصلہ کیاکہ کسی بھی شرپسندی یا امن میں خلل کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پنجاب حکومت کی ہدایات پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
سی پی او کی امن و امان کیلئے سنی تحریک کے علما سے میٹنگ پنجاب حکومت کی ہدایات پر من وعن عمل درآمد کیا جا ئیگا ،علما کی یقین دہا نی

Leave a Reply