Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغان طالبان اپنے انجام کا حساب رکھیں، پاکستان کو آزمانا مہنگا ثابت ہوگا: خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغان طالبان اپنے انجام کا حساب رکھیں، پاکستان کو آزمانا مہنگا ثابت ہوگا: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان رجیم کو چاہیے کہ اپنے انجام کا حساب ضرور رکھیں، پاکستان کے عزم اور صلاحیتوں کو آزمانا طالبان کیلئے بہت مہنگا ثابت ہوگا، کسی بھی مہم جوئی کا جواب سخت ہوگا، ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ ہونے پر کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم مسلسل برادر ممالک سے مذاکرات کیلئے درخواست کر رہی تھی اور برادر ممالک ہی کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے ساتھ امن کی خاطر مذاکرات کی پیشکش کو قبول کیا۔انہوں نے کہا کہ بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے، پاکستان یہ واضح کرتا ہے کہ طالبان رجیم کو ختم کرنے یا انہیں غاروں میں چھپنے پر مجبور کرنے کیلئے پاکستان کو اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *