Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
علی پرویز ملک کی بنگلادیش میں اہم ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

علی پرویز ملک کی بنگلادیش میں اہم ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ڈھاکا: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین سے ملاقات کی۔دونوں فریقوں کی طرف سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ادارہ جاتی میکانزم کے اجلاسوں کی بحالی پر اظہار اطمینان اور رابطہ، توانائی اور قدرتی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر بنگلہ دیشی مشیر خارجہ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *