Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چھوٹے صوبے بنانے سے اخراجات بڑھنے کے بجائے کم ہوں گے: میاں عامر محمود – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چھوٹے صوبے بنانے سے اخراجات بڑھنے کے بجائے کم ہوں گے: میاں عامر محمود

پشاور: چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ چھوٹے صوبے بنانے سے اخراجات بڑھنے کے بجائے کم ہوں گے، جتنا صوبہ چھوٹا ہوگا، اتنا ہی پروٹوکول کا خرچہ بھی کم ہو جائے گا، چاروں صوبوں کو الگ الگ دیکھیں تو یہ اتنے بڑے ہیں کہ دنیا میں کہیں ایسی مثال نہیں ملے گی۔ایپ سپ کے زیر اہتمام رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ حیات آباد پشاور میں ’’2030 کا پاکستان، چیلنجز، امکانات اور نئی راہیں‘‘ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں سکولوں میں کوئی رسول پاکؐ کا گورننس ماڈل نہیں پڑھاتا، رسول پاکؐ کی گورننس ماڈل میں ہر 10 گھروں پر ایک نقیب مقرر تھا اور پھر ان 10 کو ملا کر ہر 100 گھروں پر ایک نقیب مقرر تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنے 80 سال ہونے والے ہیں، دنیا میں پاکستان کہاں کھڑا ہے، دنیا میں لوگ اکٹھے ہو کر ملک بناتے ہیں تاکہ پبلک ویلفیئر ہوسکے، ایسے اجزا ہیں جن کی بنیاد پر ملک بنائے جاتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *