پشاور: چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ ہر ڈویژن کو صوبہ بنانے سے نئی قیادت ابھرے گی جس سے ملکی معاملات بہتر ہو جائیں گے، قیادت کو نچلی سطح تک منتقل کرنے سے مسائل بہتر انداز میں حل ہوں گے۔ایپ سپ کے زیر اہتمام سیکاس یونیورسٹی پشاور میں ’’2030 کا پاکستان، چیلنجز، امکانات اور نئی راہیں‘‘ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ گزشتہ 79 سالوں میں پاکستان میں بہت سے لیڈرز آئے، پاکستان کی ترقی میں جو خاطر خواہ حصہ ڈالنا چاہیے تھا وہ نہیں ڈال سکے۔انہوں نے کہا کہ جس نے پاکستان بنایا اس نے ملک کی بنیادوں کو مضبوط بھی کیا، شروعات میں ہمارے لوگوں نے دیگر ممالک کو بھی آگے بڑھنے میں مدد کی، ہم آہستہ آہستہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے جاتے رہے، چائنہ دنیا کی نمبر ون سپر پاور بننے کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ہر ڈویژن کو صوبہ بنانے سے نئی قیادت ملے گی، معاملات بہتر ہونگے: میاں عامر محمود

Leave a Reply