Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کے پی کابینہ سے عہدے کا حلف لیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی ، سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی،ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔حلف لینے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزرا کو مبارکباد دی، نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی کابینہ کی تشکیل دی تھی، جس میں 10 صوبائی وزراء، دو مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔کابینہ میں مشیر کے طور پر مزمل اسلم اور تاج محمد اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ شفیع جان وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *