Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قائداعظم ٹرافی پانچواں رائونڈ،اذان،سرمد،افتخار کی سنچریاں ملتان کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 164رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،محمد عباس نے 32رنز دے کر5وکٹیں لیں ٹیبل پر سرفہرست پشاور کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 320 رنز بناکر آؤٹ،افتخار احمد نے 131 رنز کی اننگز کھیلی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قائداعظم ٹرافی پانچواں رائونڈ،اذان،سرمد،افتخار کی سنچریاں ملتان کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 164رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،محمد عباس نے 32رنز دے کر5وکٹیں لیں ٹیبل پر سرفہرست پشاور کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 320 رنز بناکر آؤٹ،افتخار احمد نے 131 رنز کی اننگز کھیلی

اسلام آباد:قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے پہلے دن اذان اویس ، سرمد بھٹی اور افتخار احمد نے سنچریاں سکور کیں ۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 164 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عرفات منہاس نے 45 رنز بنائے ۔محمد عباس نے اپنی شاندار بولنگ کو جاری رکھتے ہوئے 32 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 51 ویں مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔لاہور وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں پر 121 رنز بنائے تھے ۔شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پشاور کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 320 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔افتخار احمد نے 131 رنز بنائے ۔ محمد حارث نے 88 رنز سکور کیے ۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ نے ایبٹ آباد کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 322 رنز بنائے تھے ۔اذان اویس نے 123 رنز سکور کیے ۔ عمران خان سٹیڈیم پشاور میں کراچی بلوز بہاولپور کے خلاف پہلی اننگز میں 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عزب نے 70رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔بہاولپور نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 55 رنز بنائے تھے ۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم ایبٹ آباد میں اسلام آباد نے فاٹا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 326 رنز بنائے تھے ۔سرمد بھٹی 107 اور روحیل نذیر96 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *