کراچی:مریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کی کمی کے نتیجے میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا رجحان غالب ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 53ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 018ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 650 روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 158 روپے کے اضافے سے 5ہزار 192 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 136 روپے کے اضافے سے 4ہزار 451روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی طلب بڑھنے پرسونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ مقامی مارکیٹ میں 5300روپے تولہ اضافہ، 4لاکھ 24ہزار 162کا ہوگیا

Leave a Reply