Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 20 سے زائد افراد جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 20 سے زائد افراد جاں بحق

مزار شریف: افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 320 زخمی ہو چکے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے شہر مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، مختلف حادثات میں20 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 150 زخمی ہو گئے، مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مزار شریف میں زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، لوگ آدھی رات میں گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے مکانات گر سکتے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خلم سے تقریباً 22 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال 31 اگست کو بھی افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2023 میں 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں کم از کم 4 ہزار اموات ہوئی تھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *