Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قائداعظم ٹرافی :سیالکوٹ اورفیصل آبادکی فتح،فاٹا ،اسلام آباد کا میچ ڈرا آفاق آفریدی کی 5وکٹیں ،فہم الحق ، محمد حسنین اور خوشدل شاہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قائداعظم ٹرافی :سیالکوٹ اورفیصل آبادکی فتح،فاٹا ،اسلام آباد کا میچ ڈرا آفاق آفریدی کی 5وکٹیں ،فہم الحق ، محمد حسنین اور خوشدل شاہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے

اسلام آباد:قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن سیالکوٹ نے ایبٹ آباد کو 9 وکٹوں سے ہرادیا ۔فیصل آباد نے پشاور کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔فاٹا اوراسلام آباد کا میچ ڈرا ہوگیا۔شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف دوسری اننگز میں 227 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افتخار احمد نے 61 رنز سکور کیے ۔آفاق آفریدی نے 55 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔فیصل آباد کو جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔عتیق الرحمن نے 65 رنز بنائے ۔ عاصم علی ناصر 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔پہلی اننگز کے سنچری میکر فہم الحق پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ایبٹ آباد کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف فالوآن پر مجبور ہونے کے بعد دوسری اننگز میں342 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔شاہ زیب خان نے 131 اور خالد عثمان نے 83 رنز بنائے ۔سیالکوٹ نے جیت کے لیے درکار 49 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ محمد حسنین جنہوں نے میچ میں سات وکٹوں لیں اور پلیئرآف دی میچ قرار پائے ۔ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں فاٹا کی ٹیم اسلام آباد کے خلاف دوسری اننگز میں 378 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس میں خوشدل شاہ کے 159 اور محمد سرور کے 89 رنز قابل ذکر تھے ۔ اسلام آباد کو جیتنے کے لیے 228 رنز کا ہدف ملا تھا۔کھیل ختم ہونے پر اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 160رنز بنائے تھے ۔حمزہ وحید 76 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔شامل حسین نے 69 رنز سکور کیے ۔ خوشدل شاہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *