Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب:احتجاج،ریلیوں،دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار 8نومبر تک 7یوم تک دفعہ144کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری لائوڈ سپیکر ایکٹ ، شادی تقریبات اور جنازوں پر اطلاق نہیں ہوگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب:احتجاج،ریلیوں،دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار 8نومبر تک 7یوم تک دفعہ144کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری لائوڈ سپیکر ایکٹ ، شادی تقریبات اور جنازوں پر اطلاق نہیں ہوگا

لاہور:پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی گئی،محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے ، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے ، دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پرمکمل پابندی ہو گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہناتھا کہ دفعہ 144 کے دوران اسلحے کی نمائش، لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے ، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے ۔ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسرو اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جبکہ لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کے لئے استعمال جاسکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *