Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث رؤف پر دو میچز کی پابندی عائد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث رؤف پر دو میچز کی پابندی عائد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ کے دوران کی جانے والی سماعتوں پر سزائیں سنادی ہیں۔آئی سی سی نے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف، بیٹر صاحبزادہ فرحان اور بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق حارث رؤف پر 2 میچز کی پابندی اور میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ 2 ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیے گئے ہیں، 24 ماہ میں چار ڈی میرٹ پوائنٹس کی وجہ سے 2 معطلی کی پوائنٹس ملے ہیں، جس کی وجہ سے حارث رؤف پر میچز کی پابندی لگائی گئی ہے۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو آفیشل وارننگ جاری کی گئی جبکہ اُن کو 1 ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے، بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو پر 30 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ 2 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *