Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد جہنم واصل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے قلات میں آپریشن کر کے بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ’’عزمِ استحکام‘‘ ویژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *