Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے، اِن تقریبات میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ دورے میں شہباز شریف آزربائیجان کی صدر الہام علئیوو اور آذربائیجانی قیادت کے علاوہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں آذربائیجان کے صدر الہام علئیوو پاکستان کا دورہ بھی کریں گے، دونوں رہنماوں میں گذشتہ ملاقات ستمبر میں تیانجن، چین میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔آزربائیجان میں یوم فتح کی تقریبات مقبوضہ نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف فتح کے حوالے سے منائی جاتی ہیں،جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے بھرپور انداز میں آذربائیجان کی حمایت کی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *