Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج :1521پوائنٹس کی مندی،170ارب خسارہ فارما ودیگر سیکٹرز میں شیئرز کی فروخت،انڈیکس1 لاکھ 61ہزار 281پر بندہوا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج :1521پوائنٹس کی مندی،170ارب خسارہ فارما ودیگر سیکٹرز میں شیئرز کی فروخت،انڈیکس1 لاکھ 61ہزار 281پر بندہوا

کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان غالب آگیا۔بینچ مارک 100 انڈیکس کی ٹریڈنگ کا آغاز 581 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 63 ہزار 300 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا تاہم 100 انڈیکس زیادہ دیر 1 لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکااور جلد ہی 400 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 63 ہزار کی حد سے گر کر 1 لاکھ 62 ہزار کی حد پر آگیا۔ تاہم مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر 1500 سے زائد پوائنٹس مائنس ہوکر 1 لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کا لیول بھی برقرار نہ رکھ سکا۔ماہرین کے مطابق مندی کی وجہ سیاسی ہلچل، معاشی چیلنجز اور پاک بھارت کشیدگی دوبارہ رونما ہونے کی افواہوں کا نتیجہ ہے ، اسی تناظر میں اسٹاک سرمایہ کاروں نے دن بھر انرجی، فارما، آٹو ، سیمنٹ ، کیمیکل ، فرٹیلائزر اور بینکنگ اسٹاکس کے شیئرز فروخت کرنے کو ترجیح دی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1521 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 61 ہزار 281 پوائنٹس پر بند ہوا۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 170ارب کا خسارہ ہوا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر 18 ہزار 472 روپے رہ گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *