Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیاست میں مذاکرات کے دروازے کھلے رہنے چاہئیں:گورنر پاک فوج کی بدولت پاکستان میں امن بحال ہوا :نیزہ بازی کی تقریب سے خطاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیاست میں مذاکرات کے دروازے کھلے رہنے چاہئیں:گورنر پاک فوج کی بدولت پاکستان میں امن بحال ہوا :نیزہ بازی کی تقریب سے خطاب

لاہور :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اٹک میں نیزہ بازی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔کی سابق وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی تقریب میں موجود تھے ۔گورنر نے کہا کہ نیزہ بازی ہمارے آباؤاجداد کا ورثہ اور پنجاب کی تہذیب کا لازمی جزو ہے ۔کھیل کوئی بھی ہو امن کا پیغام دیتا ہے ۔پاک فوج کی بدولت پاکستان میں امن بحال ہوا اور کھیلوں کے میدان آباد ہوئے ۔آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد مودی نے کھیلوں پر بھی سیاست کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ سیاست سے بالا تر ہو کر کھیل کی اس تقریب میں شرکت کے لئے آئے ۔ہمیں اپنے نوجوانوں کو یہ پیغام دینا ہے کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے مگر کھیل میں سیاست نہیں ہوتی۔سیاست میں مذاکرات کے دروازے کھلے رہنے چاہئیں۔نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تقریب میں صوبہ بھر اور ضلع اٹک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نامور اور ماہر نیزہ بازوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ گورنر پنجاب نے فاتح ٹیموں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *