دوحہ: امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں امیرِ قطر نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔صدرِ مملکت نے امیرِ قطر کو حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، صدرِ مملکت نے قطر کی ترقی اور امیرِ قطر کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا۔
پاکستان کی کامیابیوں پر فخر، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے: امیرِ قطر

Leave a Reply