Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
27ویں ترمیم پر پریشان ہونے کی نہیں قانون وضع کرنے کی ضرورت ہے: ایم کیوایم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

27ویں ترمیم پر پریشان ہونے کی نہیں قانون وضع کرنے کی ضرورت ہے: ایم کیوایم

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ کسی کو 27ویں آئینی ترمیم پر حیران اور پریشان ہونے کی نہیں قانون وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار کا دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم گڈگورننس اور بہتر ہم آہنگی سے متعلق ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں، ترمیم کے معاملے پر ہم نے خود وزیراعظم سے رابطہ کیا، بلدیاتی حکومت کو بھی آئین کے تحت حکومت سمجھا جائے، آئین لوکل حکومت کا تحفظ کرے اور سپریم کورٹ اس کی نگرانی کرے۔سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کو اختیارات دے کر مسائل حل کیے جا سکتے ہیں، آئینی ترمیم کے معاملے پر کئی روز سے لوگ رابطے کررہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *