Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان، تولہ سونا ہزار روپے سستا تولہ سونا4 لاکھ 19 ہزار 362، دس گرام 3 لاکھ 59 ہزار 535 کا ہوگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان، تولہ سونا ہزار روپے سستا تولہ سونا4 لاکھ 19 ہزار 362، دس گرام 3 لاکھ 59 ہزار 535 کا ہوگیا

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا ،ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی بہتری سے 280.86 روپے پر بند ہوا ۔ یاد رہے کہ منگل کو ڈالر280.87 روپے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 3970 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا تھا۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5022 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *