Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سوشل میڈیا پر کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں: طارق فضل چودھری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سوشل میڈیا پر کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں: طارق فضل چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی اُمور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔وفاقی دارالحکومت میں وزیر مملکت طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ یہاں کی پولیس کےخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،معرکہ حق کے بعد پاکستان کو ملنے والی عزت دشمن کوہضم نہیں ہورہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا ہماری ذمہ داری ہے، دشمن کی طرف سےجھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کوفنڈنگ ہو رہی ہے، سوشل میڈیاپرپاکستان کے خلاف نفرت انگیز ایجنڈا پیش کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر پارلیمانی اُمور کا کہنا تھا کہ نوجوان بغیرتصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیاپرشیئرنہ کریں، آزاد کشمیر کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔طارق فضل چودھری نے کہا کہ ہم دل سے آزاد کشمیر کے شہریوں کی عزت کرتے ہیں اور قائداعظم محمد علی جناح کے قول ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ پر وطنِ عزیز کا ہر بچہ ایمان رکھتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ دھیرکوٹ گاڑی پرحملے کی ویڈیو کو منفی اندازمیں پیش کیا گیا، ویڈیومیں تاثر دیا گیا گاڑی پرحملہ راولپنڈی میں ہوا،جعلی ویڈیوز کے ذریعے اسلام آباد پولیس کو بدنام کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے 5رکنی کمیٹی کو مظفرآباد بھیجا، ہم نے تحریری معاہدہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *