اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لئے پرعزم ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سفیر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ برادرانہ باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور وفد کا استقبال کیا، انہوں نے مسائل کیلئے بات چیت اور سفارتکاری جیسے پرامن طریقوں پر دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی اور صدر مسعود پزشکیان کیلئے عزت و تکریم اور خیر سگالی کے پیغامات دیئے۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک ریاستی دہشت گردی اور خود مختار ممالک کے خلاف بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان اور ایران بد قسمتی سے دہشت گردی کا شکار رہے ہیں، دونوں ممالک پوری دنیا کیلئے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں۔
پاکستان اور ایران عالمی امن و مسلم امہ کے اتحاد کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم

Leave a Reply