فیصل آباد: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 144رنز کا ہدف دے دیا۔فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ میں فیصلہ کن ون ڈے میچ کے لیے ٹاس ہوا، جنوبی افریقہ نے جیت کر بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 143رنز بنائے ، جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک53اور پریٹوریس39رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ میتھیو بریٹزکی اور پیٹر نے 16،16رنز بناکر آوٹ ہوئے۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کے 7کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے،قومی ٹیم کی جانب سے ابرار احمد نے 4،شاہین شاہ آفریدی،سلمان علی آغااور محمد نواز نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مبنی ون ڈے سیریز اب تک ایک، ایک سے برابر ہے، سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

Leave a Reply