Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سوڈان: نسل کشی کے ثبوت مٹانے کیلئے لاشیں جلائی جا رہی ہیں: میڈیکل تنظیم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سوڈان: نسل کشی کے ثبوت مٹانے کیلئے لاشیں جلائی جا رہی ہیں: میڈیکل تنظیم

دارفور:سوڈانی میڈیکل تنظیم نے کہا ہے کہ نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز دارفور میں اجتماعی قتلِ عام کے ثبوت مٹانے کے لیے لاشوں کو جلا رہی ہے۔سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے کہا کہ آر ایس ایف کے اہلکار دارفور کے مغربی علاقے کے شہر الفاشر کی سڑکوں سے سیکڑوں لاشیں جمع کر رہے ہیں، جہاں 26 اکتوبر کو ان کی خونریز کارروائی کے بعد شہر پر قبضہ کر لیا گیا تھا، ان کے جرائم کو جلانے یا چھپانے سے مٹایا نہیں جا سکتا۔بیان میں مزید کہا گیاکہ الفاشر میں جو کچھ ہوا وہ کوئی الگ واقعہ نہیں بلکہ ایک مکمل نسل کشی کا نیا باب ہے، جسے آر ایس ایف نے انجام دیا ہے، یہ کارروائیاں تمام بین الاقوامی اور مذہبی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو لاشوں کی بے حرمتی سے منع کرتے ہیں اور مردوں کو باعزت تدفین کا حق دیتے ہیں۔بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (IOM) کے مطابق الفاشر کی کل 2,60,000 کی آبادی میں سے 82,000 افراد شہر کے آر ایس ایف کے قبضے کے بعد فرار ہو چکے ہیں، وہاں بڑے پیمانے پر قتل، ریپ اور تشدد کے واقعات ہوئے ہیں، جبکہ کئی شہری اب بھی شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔سوڈانی دارالحکومت خرطوم سے الجزیرہ کی نامہ نگار ہِبا مورگن نے بتایا کہ بہت سے لوگ جو الفاشر سے شمالی علاقے الدبہ کی طرف بھاگے، وہ راستے میں ہی مر گئے، کئی ایک کو گولیاں لگی ہوئی تھیں جبکہ دیگر بھوک اور پیاس سے ہلاک ہوئے۔مورگن کے مطابق فرار ہونے والے کئی افراد نے بتایا کہ انہوں نے اپنے رشتہ داروں کی موت کے بارے میں صرف سوشل میڈیا پر گردش کرتی آر ایس ایف جنگجوؤں کی ویڈیوز سے معلوم ہوا، ان ویڈیوز میں انتہائی تشدد اور قتل کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *