Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے تینوں افغانی نکلے، ابتدائی پولیس رپورٹ تیار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے تینوں افغانی نکلے، ابتدائی پولیس رپورٹ تیار

پشاور: پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی، پولیس نے ابتدائی رپورٹ بھی تیار کرلی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے، تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد افغانی تھے، جن سے ہتھیار و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور پیدل چلتا ہوا سنہری مسجد روڈ کی جانب سے ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے مرکزی گیٹ کے سامنے پہنچا، خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی۔رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور نے مرکزی گیٹ کے ناکے پر خود کو دھماکے سے اڑایا، مرکزی گیٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *