Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب

اسلام آباد: پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا اور جعلی انسانی حقوق کا راگ الاپنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہوگئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس ‘ کی نئی اپڈیٹ نے تمام جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کر دیا، افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔پاکستان کے خلاف انتشار ،نفرت اور تقسیم کو فروغ دینے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی آشکار ہو گئے، پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیہ کو فروغ دینے کیلئے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک سے اکاؤنٹس چلائے جا رہے تھے۔اکاؤنٹس کے چلائے جانے کی اصل جگہ چھپانے کے لیے VPN کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے ، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بھی بھارت اور دیگر ممالک سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کا ڈھونگ رچانے والے اصل میں غیر ملکی اکاؤنٹس نکلے جن کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، پاکستان دشمنی میں بیرون ملک چلنے والی پروپیگنڈا اور جھوٹ کی فیکٹریاں بھی دنیا پر عیاں ہو گئی ہیں۔مختلف سیاسی بیانیے بھی بیرون ملک سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،سوشل میڈیا کے ذریعے مذموم مقاصد کیلئے نفرت کا زہر گھولنے والے بھارتی نیٹ ورک کا پول پوری طرح کھل چکا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *