Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کو لانیوالے بڑے مجرم،حساب ہونا چاہیے:نواز شریف کچھ فیصلے ہم خود نہیں کر تے ،غیروں کے ہاتھ میں ہیں، نفرت، جھوٹ، دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے ،فتنے کو شکست ہوئی ہم نے اکانومی کو گڑھے سے پھر باہر نکال دیا، قائد ن لیگ کانومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب ،اپنی زمین اپناگھرپروگرام کا افتتاح کیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کو لانیوالے بڑے مجرم،حساب ہونا چاہیے:نواز شریف کچھ فیصلے ہم خود نہیں کر تے ،غیروں کے ہاتھ میں ہیں، نفرت، جھوٹ، دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے ،فتنے کو شکست ہوئی ہم نے اکانومی کو گڑھے سے پھر باہر نکال دیا، قائد ن لیگ کانومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب ،اپنی زمین اپناگھرپروگرام کا افتتاح کیا

لا ہور:سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا کہ نفرت، جھوٹ، گالی گلوچ کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا۔ عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں تھا اس کو لانے والے اس سے بڑے مجرم تھے ان کا بھی پورا پورا حساب لینا چاہیے ۔نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو مبارکباد دیتا ہوں، اللہ کے فضل سے جھوٹ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا، انہوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا تھا، ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا، ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا۔جو ملک کی حالت کی پوری قوم بھگت رہی ہے ، بدتہذیبی کا کلچرعام کیا گیا، ہمارے جانے کے بعد ملک کا ستیاناس کر دیا گیا، گزشتہ دور حکومت میں ملک میں صرف تباہی آئی۔نوازشریف نے کہا کہ ہمارے دورمیں مہنگائی 3 فیصد تھی، ہمیں تو آج کل یہ فکر ہے کہ آئی ایم ایف فیصلہ کرنے دے گا یا نہیں کرنے دے گا، ہم کئی فیصلے خود نہیں کرسکتے ، غیروں کے ہاتھ میں ہوتے ہیں اگر ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج آئی ایم ایف کی فکر نہ ہوتی۔ شہبازشریف اور مریم نواز تو میرے سے بھی آگے نکل گئے ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہت اچھے کام کر رہے ہیں، میں خوش ہوں یہ مجھ سے اور زیادہ آگے نکل جائیں۔نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف بڑا اچھا اور پیار کرنے والا بھائی ہے ، مجھ سے جو مدد ہوتی ہے وہ کرتا ہوں، عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *