Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پوپ لیو کا دورہ ترکیہ انسانیت کیلئے فائدہ مند ہوگا، صدر اردوان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پوپ لیو کا دورہ ترکیہ انسانیت کیلئے فائدہ مند ہوگا، صدر اردوان

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان اور پوپ لیو چہاردہم کی انقرہ میں ترک صدارتی محل میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امید ہے پوپ لیو کا دورہ ایسے میں پوری انسانیت کیلئے فائدہ مند ہوگا جب غیر یقینی صورتحال اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوپ لیو کی یوکرین اور روس جنگ سے متعلق امن اور سفارت کاری کی اپیلیں بہت معنی خیز ہیں، ہم فلسطین کے مسئلے پر پوپ لیو کے سخت موقف کو سراہتے ہیں۔اس موقع پر پوپ لیو نے کہا کہ دنیا میں تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا میں ٹکڑوں ٹکڑوں میں تیسری عالمی جنگ جاری ہے، انسانیت کا مستقبل خطرے میں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *