Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 5 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1304 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 677 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2184 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 373 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *