راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افغان طالبان دہشت گردوں کی دراندازی میں سہولت کاری کرتے ہیں، افغان طالبان رجیم پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکا ہے، باررڈر مینجمنٹ پر سکیورٹی اداروں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔سینئر صحافیوں سے ملکی سلامتی کے امور پر گفتگو میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ 4 نومبر 2025 سے اب تک دہشتگردی کے خلاف 4910 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران 206 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
افغان طالبان دہشت گردوں کے سہولت کار، دنیا کیلئے خطرہ بن گئے: ترجمان پاک فوج

Leave a Reply