Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس رعایت کیلئے کام شروع،سپرٹیکس کے مرحلہ وار خاتمے کا فیصلہ وزیراعظم نے ریلیف کی اجازت کیلئے آئی ایم ایف سے مشاورت کی ہدایت کردی،ٹیکس دہندگان جتنے بڑھتے جائینگے ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم ہوگا،چیئرمین ایف بی آر معاشی اصلاحات سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام آیا ،خوراک کی قیمتوں ، زرعی پیداوار کے دباؤ سے مہنگائی بڑھنے کا امکان ، وزارت خزانہ آئوٹ لک رپورٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس رعایت کیلئے کام شروع،سپرٹیکس کے مرحلہ وار خاتمے کا فیصلہ وزیراعظم نے ریلیف کی اجازت کیلئے آئی ایم ایف سے مشاورت کی ہدایت کردی،ٹیکس دہندگان جتنے بڑھتے جائینگے ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم ہوگا،چیئرمین ایف بی آر معاشی اصلاحات سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام آیا ،خوراک کی قیمتوں ، زرعی پیداوار کے دباؤ سے مہنگائی بڑھنے کا امکان ، وزارت خزانہ آئوٹ لک رپورٹ

اسلام آباد:چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی، جس کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس رعایت کیلئے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔حکومت نے بڑی کمپنیوں پر سپر ٹیکس کے مرحلہ وار خاتمے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ٹیکسوں میں کمی آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہے ۔ چیئرمین ایف بی آر نے پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف سے اجازت لے کر تنخواہ دار طبقہ پر انکم ٹیکس اور بڑی کمپنیوں پر سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس ریلیف کی اجازت کیلئے آئی ایم ایف سے مشاورت اور ورکنگ شروع کرنے کی ہدایت کر دی، آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کیلئے کام شروع کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر سپرٹیکس کم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *