Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں: عطا تارڑ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جیل میں ملاقات ملکی اداروں کے خلاف سازشوں کے لیے نہیں قانونی امور پر مشاورت کے لیے ہوتی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کی ملاقات صرف قانونی مشاورت کے لیے ہوتی ہے، جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ ادارے کو بدنام کرو۔عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ شہدا کی تضحیک کی جائے، غیرقانونی مطالبہ کریں گے تو وہ کبھی پورا نہیں ہوگا، غیرقانونی ڈیمانڈ کبھی پوری نہیں ہوگی۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی دورہ امریکا میں کہتے رہے کہ میں جیلوں میں ان کے اے سی اتروا دوں گا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ محمد نوازشریف اور محترمہ بےنظیر نے ملک کے لیے میثاق جمہوریت کیا، میثاق جمہوریت کے بعد ملک میں سیاسی عمل بحال ہوا، ہم نے پی ٹی آئی دور کی تلخیاں برداشت کی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہزاد اکبر جیسے لوگوں نے تلخیاں پیدا کیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنی غلطیوں سے سیکھا، سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *