Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عزت ، طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے ملتی ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عزت ، طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے ملتی ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں ، محنت اور علم سے ملتی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے، دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد الارض نے وہاں جگہ لی۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں ، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے، اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا۔سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، معرکہ حق میں اللہ کی نصرت سے کامیابی ملی، علماء قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *