Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج،مندی، 53فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں 877پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 168574پربند – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج،مندی، 53فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں 877پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 168574پربند

کراچی:کمپنیوں کی سالانہ ایڈجسٹمنٹس ، پرافٹ ٹیکنگ اور ٹیکنیکل کریکشن اسٹاک مارکیٹ کی جاری تیزی کو بریک لگا گئی۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کا آغاز 1لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا ۔ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ، آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی رقم منتقلی اور سیاسی ہلچل کا خاتمہ 100 انڈیکس کو 849 پوائنٹس اضافے سے یومیہ 1 لاکھ 70 ہزار 301 پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک لے گیا، تاہم دوران ٹریڈنگ پرافٹ ٹیکنگ سے جلد ہی 100 انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار اور 1 لاکھ 69 ہزار کی نفسیاتی سطح کو کھو بیٹھا۔مندی کے سبب 53فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے گزشتہ منافع میں سے 72ارب 14کروڑ 29لاکھ 51ہزار 997روپے کم ہوگئے ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 877 پوائنٹس کی کمی سے 168574پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 285پوائنٹس کی کمی سے 51175پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 383پوائنٹس کی کمی سے 102171پوائنٹس پر بند ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *