Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اشک آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے، ملاقات گرمجوشی اور خیرسگالی کے ماحول میں ہوئی اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں انٹرنیشنل ایئر آف پیس اینڈ ٹرسٹ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا، جو پاکستان اور ایران نے رواں سال بیرونی جارحیت کے دوران ایک دوسرے کو فراہم کیا۔وزیر اعظم نے پاکستان ایران جوائنٹ اکنامک کمیشن کے 22 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تجارت کے حجم میں اضافے، بارڈر مارکیٹس کے فعال کرنے، سرحدی سیکیورٹی مضبوط بنانے اور اسلام آباد تہران استنبول ریلوے کنکٹیویٹی کو بحال کرنے کے لیے مزید قریب تعاون کرنا ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *