Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ:فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں مکمل:ایونٹ سے قبل قومی ٹیم کے 6مقابلے جنوری میں 3میچز سری لنکا میں جبکہ 3ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کیساتھ ہونگے ،افغانستان، بنگلادیش، آئرلینڈ اور زمبابوے کاکوئی میچ نہیں انگلینڈ کے سری لنکا میں 3 ٹی ٹونٹی میچز،بھارت جنوری میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی،فل ممبر کی مزید سیریز کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ:فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں مکمل:ایونٹ سے قبل قومی ٹیم کے 6مقابلے جنوری میں 3میچز سری لنکا میں جبکہ 3ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کیساتھ ہونگے ،افغانستان، بنگلادیش، آئرلینڈ اور زمبابوے کاکوئی میچ نہیں انگلینڈ کے سری لنکا میں 3 ٹی ٹونٹی میچز،بھارت جنوری میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی،فل ممبر کی مزید سیریز کا امکان

لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے فل ممبر ٹیمیں کتنے ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل اب کسی فل ممبر کی مزید کسی سیریز کا امکان ختم ہو گیا ہے ،پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل 6 میچز کھیلے گی۔ جنوری میں 3 میچز سری لنکا میں جبکہ 3 ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ساتھ ہوں گے ۔افغانستان، بنگلادیش، آئرلینڈ اور زمبابوے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گے جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔انگلینڈ نے سری لنکا میں 3 ٹی ٹونٹی میچز جنوری میں کھیلنے ہیں اور بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیل رہی ہے جبکہ بھارت کی ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 ٹی ٹونٹی میچز کی ہوم سیریز کھیلے گی۔جنوبی افریقہ بھارت میں سیریز کھیل رہی ہے جبکہ 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوب افریقہ کا دورہ کرے گی۔دسمبر جنوری میں بھارتی ٹیم سب سے زیادہ 10 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 8 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل 6 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ میزبان سری لنکا کرکٹ ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ پر 6 میچز کھیلے گی اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو تین تین ٹی ٹونٹی میچز مل رہے ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائیگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *