Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کا انڈر 19 ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، ملائیشیا کو 297 رنز سے ہرا دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کا انڈر 19 ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، ملائیشیا کو 297 رنز سے ہرا دیا

دبئی: انڈر 19 ایشیا میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا ہے اور حریف ملائیشیا کو 297 رنز کے ریکارڈ مارجن سے ہرا دیا ہے۔دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں ملائیشیا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 346 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں صرف 48 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کے بعد شاہینوں نے بولنگ میں بھی ملائیشیا کی ٹیم کو زیر کر دیا، بولرز نے ملائیشین بیٹرز پر ایسی کاری ضرب لگائی کہ کوئی بیٹر بھی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ملائیشین ٹیم کی جانب سے کپتان دیاز بیٹرو اور محمد اکرم 9، 9 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، تین بلے باز بغیر کھاتہ کھولے چلتے بنے، پاکستان کی جانب سے علی رضا اور محمد صیام نے تین، تین جب کہ دانیال علی خان نے 2 اور نیقاب شفیق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو شاہین بلے بازوں نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔سمیر منہاس نے 148 گیندوں پر 177 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، ان کی جارحانہ اننگ میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ احمد حسین نے بھی سنچری اسکور کرتے ہوئے 132 رنز بنائے، دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے ریکارڈ 293 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار 14 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *