Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آسٹریلیا میں جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے والا مسلمان شخص ہیرو بن گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آسٹریلیا میں جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے والا مسلمان شخص ہیرو بن گیا

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے والا مسلمان احمد ال احمد ہیرو بن گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور کو موقع پر موجود شہری نے اپنی جان پر کھیل کر بہادری سے پکڑا، اور حملہ آور کا اسلحہ چھین کر کئی لوگوں کی جانیں بچائیں۔تینتالیس سالہ احمد ال احمد پھل فروش ہے اور دو بچوں کا باپ ہے، حملہ آور کو روکنے والے بہادر احمد کو بھی بازو پر دو گولیاں لگیں، جو اب ہسپتال میں زیر علاج ہے، اکٹرز کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، یہ واقعہ سڈنی کے بونڈائی بیچ پر پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا، واقعہ میں 2 پولیس اہلکاروں اور بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *