Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ واقعے کے ملزمان انڈین شہری ہیں، بھارتی پولیس کی تصدیق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آسٹریلیا کے بونڈی بیچ واقعے کے ملزمان انڈین شہری ہیں، بھارتی پولیس کی تصدیق

حیدرآباد : سڈنی حملے کے ملزمان بھارتی ہیں ، بھارتی پولیس نے تسلیم کرلیا۔ ریاست تلنگانہ کی پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کہ آسٹریلیا کے بونڈی بیچ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والا حملہ آور ساجد اکرم دراصل بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا تاہم بھارت میں اپنے خاندان سے اس کے رابطے محدود تھے۔پولیس کے مطابق 50 سالہ ساجد اکرم پولیس فائرنگ میں مارا گیا جب کہ اس کا 24 سالہ بیٹا اور مبینہ ساتھی نوید اکرم گولی لگنے کے بعد ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اہلِ خانہ نے واضح کیا ہے کہ انہیں نہ تو ساجد اکرم کے مبینہ شدت پسندانہ خیالات یا سرگرمیوں کا علم تھا اور نہ ہی ان عوامل کی معلومات ہیں جن کے باعث اس میں انتہاپسندی پیدا ہوئی۔دوسری جانب آسٹریلوی پولیس نے کہا کہ دونوں افراد نے گزشتہ ماہ فلپائن کا سفر کیا تھا، جہاں والد نے بھارتی پاسپورٹ جبکہ بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر سفر کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *