Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شان مسعود سے پی سی بی کی پیشکش واپس لینے کا امکان ٹیسٹ کی مصروفیت کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ کی پیشکش واپس لینے کی وجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شان مسعود سے پی سی بی کی پیشکش واپس لینے کا امکان ٹیسٹ کی مصروفیت کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ کی پیشکش واپس لینے کی وجہ

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز کی دی گئی پیشکش واپس لینے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز کی تقرر ی کے معاملے پر اکتوبر میں شان مسعود کو کنسلٹنٹ بنانے کی زبانی آفر کی گئی تھی تاہم اب ان کو دی گئی پیشکش واپس لینے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کی ٹیسٹ کرکٹ کی مصروفیت پیشکش واپس لینے کی وجہ بن رہی ہے ،ان کے لئے کرکٹ کے ساتھ کنسلٹینسی لے کر چلنا مشکل تھا۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ چونکہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آئندہ برس اہم سیریز کھیلنا ہیں لہذا شان مسعود کا کرکٹ کیرئیر زیادہ اہم ہے اس لیے پی سی بی کی جانب سے آفر واپس لینے کا امکان ہے ۔دوسری جانب شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لیا ہے ، انہوں نے ا مریکا جانے سے قبل پریزیڈنٹ ون ڈے کپ کے میچز بھی کھیلے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *