نیویارک: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے عمل کو عورت کی عزت اور شناخت پر حملہ قرار دے دیا۔بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا تھا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سرکاری عہدیدار کا ایسا رویہ تشدد کو ہوا دینے کے مترادف ہے، کسی خاتون کا حجاب اتارنا ناقابلِ قبول عمل ہے۔دوسری جانب نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دے دیا، نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کہا کہ نتیش کمار کی بے شرمی دیکھیں اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی خاتون ڈاکٹر کا حجاب اتار دیا۔ یہ بدتمیزی ناقابلِ معافی ہے، مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ نتیش کمار کو فوری مستعفی ہونا چاہیے۔سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادیو نے کہا کہ نتیش کمار کا یہ اقدام شرمناک ہے جبکہ بھارتی صحافی محمد زبیر نے کہا کہ حواسوں میں ہوتے تو نتیش کمار ایسا نہ کرتے۔صحافی، اشوک سوائن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مودی کے بھارت میں بدتمیزی اور اسلامو فوبیا کو سرکاری منظوری حاصل ہوگئی ہے، اس کےعلاوہ انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا۔
نتیش کمار کا عمل عورت کی عزت اور شناخت پر حملہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

Leave a Reply