Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی سی سی رینکنگ: ٹی 20 آل راؤنڈرز میں صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی سی سی رینکنگ: ٹی 20 آل راؤنڈرز میں صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے سعود شکیل 10ویں سے 9ویں نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کانوے 7 درجے ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر آگئے، ٹیسٹ بولرز میں انڈیا کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئے۔نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی لمبی چھلانگ سے 15 درجے ترقی کے بعد 48ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے تلک ورما دو درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے، نیوزی لینڈ کے ٹم سائیفرٹ دو درجہ بہتری کے بعد 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 7 درجہ تنزلی کے بعد 15 ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ ایڈن مارکرم 8 درجہ بہتری کے بعد 29 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 31 ویں نمبر پر چلے گئے۔ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتھی کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی، پاکستان کے ابرار احمد چوتھی پوزیشن پر ہیں۔بھارت کے ارشدیپ سنگھ 4 درجہ بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے، جنوبی افریقہ کے مارکوینسن 14 درجہ بہتری کے بعد 25 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ٹی 20 آل راؤنڈرز رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد نواز پانچویں نمبر پر بدستور براجمان ہیں۔ بھارت کے شیوم دوبے 4 درجہ بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *