Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر مملکت نے اہم قانون سازی کی منظوری دیدی، دانش سکولز اتھارٹی بل واپس بھجوا دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر مملکت نے اہم قانون سازی کی منظوری دیدی، دانش سکولز اتھارٹی بل واپس بھجوا دیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے دانش سکولز اتھارٹی بل وزیر اعظم کو واپس بھجوا دیا۔ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیش نظر نظر ثانی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کو واپس بھجوایا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ صوبوں میں دانش سکولوں کے قیام کی متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی شاورت ناگزیر ہے۔علاوہ ازیں صدر مملکت وزیراعظم کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دے دی ہے۔صدر مملکت نے وزیر اعظم کے مشورے پر قانون شہادت (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی، آصف زرداری نے کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایڈ میڈیکل سائنز بل 2025 کی توثیق بھی کر دی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *