اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکمنامہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا۔جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 9 دسمبر کے 2 رکنی بنچ کے خلاف آئینی عدالت میں اپیل دائر کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست قابل سماعت نہیں، میرے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی رٹ کو خارج کیا جائے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ رٹ پٹیشن کو قابل سماعت قرار دینے سے قبل ان فریقین کو بھی سنا گیا جو فریق ہی نہیں تھے، مجھے رٹ پٹیشن کو قابل سماعت قرار دینے سے قبل سنا ہی نہیں گیا، شواہد ریکارڈ کئے بغیر ایل ایل بی ڈگری کا معاملہ ہائیکورٹ نہیں دیکھ سکتی۔مؤقف میں آئینی عدالت کو مزید بتایا گیا کہ ڈگری کی جانچ ٹرائل کورٹ شواہد ریکارڈ کر کے ہی کر سکتی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ شواہد ریکارڈ نہیں کر سکتی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ میرے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی رٹ کو خارج کیا جائے۔
ڈگری کیس: جسٹس جہانگیری نے ہائیکورٹ کا حکمنامہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا

Leave a Reply